مسز عظمیٰ عادل خان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی فیلو ممبر ہیں اور انگریزی ادب/نفسیات میں بیچلر کی ڈگری رکھتی ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
جناب عارف سعید آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔ وہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ 1992ء سے 2006ء تک انہوں نے دارالسلام ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ میں بطور چیف ایگزیکٹو کام کیا ہے۔ وہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور لاہور سٹاک اکسچینج کے بھی چیئرمین رہے ہیں۔ وہ سوئی ناردرن گیس پائیپ لائین لیمیٹڈ کے بورڈز پر شامل رہے ہیں۔ اس وقت جناب سعید نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین ہیں۔
جناب عمُر کو حال ہی میں سروس لانگ مارچ ٹائرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا چیف ایگزیکیٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے ، جو سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور چیوانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ کے مابین مشترکہ کاروبارہے۔ اس کے علاوہ ، عمُر سروس فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
جناب عمر سعید براؤن یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے ہارورڈ بزنس سکول سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہے۔ وہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ میں 2011ء سے 2018 تک چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے ہیں. ان کی معیت میں سروس گروپ نے 2011، 2013، 2014 اور 2015 میں ہائی پرسٹیج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹاپ 25 کا اوارڈ لیا ہے۔ اس سے پہلے جناب عمر نے سروس کو پاکستان کا سب سے بڑا جوتوں کا رٹیلر بنایا ہے جس میں 500 سے زائد سٹور اور 12بلین سالانہ ریونیو شامل ہے۔ 2004 میں انہوں نے اوکس ٹیکنالوجی بنایا جو 2011 میں بکنے سے پہلے پاکستان کا سب سے بڑا کال سینٹر بزنس بنا۔ انہوں نے بہت سے نجی اور اشتراکی کمپنیوں کے بورڈز پر کام کیا ہے جن میں بینک آف پنجاب، سسٹمز لمیٹڈ، اٹلاس انشورنس لمیٹڈ، اٹلاس بیٹری لیمیٹڈ، فارمن کرسجن کالج پرائیویٹ لیمیٹڈ شامل ہیں۔ وہ لمز میں اجسنٹ فکیلٹی ممبر بھی رہے ہیں جہاں وہ انٹرپرنیورشپ پڑھاتے تھے۔
جناب حسن جاوید نینے کالج یونائیٹد کنگڈم کے سند یافتہ لیدر ٹیکنالوجسٹ اور آئی ایس ایم ایس سکول سیزک ریپبلک کے سند یافتہ شُو ٹیکنالوجسٹ ہیں۔ وہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ جناب جاوید نے سروس انڈسٹریز لمیٹڈ میں مختلف عہدوں پر خاص طور پر گجرات میں بطور ریزیڈنٹ ڈائریکٹر پندرہ سال سے زائد عرصہ تک کام کیا ہے۔ انہوں نے گوجرانوالا الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بطور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی کام کیا ہے۔ وہ سٹینڈرڈ سپننگ ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔
وہ ایک سال تک پاکستان فُٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
انہیں کارپوریٹ ٹیکسیشن، متبادل کارپوریٹ ٹیکس، انٹرنیشنل ٹیکسیشن، پرسنل انکم ٹیکسیشن، ویلیو ایڈڈ ٹیکسز اور فنانشل سیکٹر کے ٹیکسیشن میں مہارت حاصل ہے۔ مزید برآں، جدید ٹیکس اور کسٹمز ایڈمنسٹریشنز کے مالیاتی اور ٹیکس قانون کے قانون سازی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال میں اپنی اچھی سمجھ کی وجہ سے انہوں نے بطور ڈپٹی کمشنر آئی ٹی خدمات انجام دیں۔
مسٹر احسن بشیر ایک تجربہ کار کاروباری پیشہ ور ہیں جو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس کا تعلیمی پس منظر مضبوط ہے، جس نے بوسٹن یونیورسٹی، امریکہ سے آپریشنز مینجمنٹ میں بی بی اے مکمل کیا۔ اس سے پہلے، انہوں نے ہیلی کالج، لاہور، پاکستان سے بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی اور ایچی سن کالج، لاہور سے اپنی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کی۔
جناب احسن بشیر اپنے پورے کیرئیر میں مختلف قائدانہ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون اور سینٹرل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1992 سے سورج کاٹن ملز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ جناب احسن بشیر نے وزارت تجارت کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور ٹیکسٹائل پالیسی تیار کرنے کے لیے ذمہ دار خصوصی ٹاسک فورس کے چیئرمین کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔
فی الحال، وہ سورج کاٹن ملز لمیٹڈ، پریمیئر انشورنس لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور کریسنٹ پاورٹیک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مسٹر محمد نعیم خان ایک مشہور تجربہ کار پیشہ ور ہیں۔ انہوں نے گذشتہ برسوں میں پاکستان میں مختلف نامور کمپنیوں میں مختلف اہم عہدوں پر امتیازی خدمات انجام دی ہیں جن میں بنیادی طور، اٹلس ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف ایگزیکٹو آفیسر / منیجنگ ڈائریکٹر اٹلس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ ، اٹلس بینک لمیٹڈ کے ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر اٹلس کیپیٹل مارکیٹس اور ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔
مسٹر محمد نعیم خان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر اور انگلینڈ اور ویلز میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس میں بیچلر ڈگری کے حامل ہیں۔ مزید برآں، جناب نعیم نے ہارورڈ بزنس اسکول سے ایڈوانس مینجمنٹ پروگرام بھی مکمل کرلیا ہے۔
فی الحال، جناب محمد نعیم ویڈا ٹرانزٹ سلوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، رازق انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اٹلس پاور لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
مسٹر عادل ماچس والا نے 1992 میں مالیاتی خدمات کی صنعت میں اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا اور وہ جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ کے ایکویٹی سیلز ڈویژن کے سربراہ تھے۔ وہ 2012 سے جے ایس بینک لمیٹڈ کے بورڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔